Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیف جسٹس ثاقب نثار کا سروسز اسپتال اور پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ

چیف جسٹس ثاقب نثار کا سروسز اسپتال اور پنجاب انسٹیٹوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
March 9, 2018

لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ثاقب نثار ازخود نوٹسز کی سماعت کے دوران ہی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور سروسز اسپتال پہنچے۔
چیف جسٹس کے پی آئی سی پہنچنے پر مریضوں اور ان کے لواحقین نے اُن کے حق میں نعرے لگانا شروع کر دیئے۔
پی آئی سی میں ڈیڑھ سال سے آپریشن کے منتظرمریض نےاپنا دکھڑا سنایا توچیف جسٹس نے اس سے موبائل نمبر لے لیا۔
اس سے پہلے چیف جسٹس ثاقب نثار جسٹس اعجازالاحسن کے ہمراہ اچانک سروسزاسپتال پہنچے۔
چیف جسٹس نے ایمرجنسی میں اسٹاف کی موجودگی سے متعلق پوچھا۔
نظرانداز کی جانے والی ایک مریضہ نے چیف جسٹس کے سامنے رونا شروع کر دیا۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے اسپتالوں میں ادویات اور سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
اس دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے زبان زد عام بابے رحمتے کے تصور سے متعلق بھی انکشاف کر ڈالا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ بابا کا تصور افسانہ نگار اشفاق احمد سے لیا ۔ بابا رحمتا وہ ہے جو لوگوں کو سہولیات فراہم کرتا ہے۔