Saturday, September 21, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں لاہور رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں لاہور رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت
June 1, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے لاہور رجسٹری میں اہم کیسوں کی سماعت کی ۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کابینہ کے اجلاس میں اس بابت  فیصلے سے آگاہ کریں؟ جس پر وکیل نے کہا کہ اس بارے میں کابینہ نے مثبت فیصلہ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کے  پیش نہ  ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ انتہائی اہم کیس لگا ہے لیکن اٹارنی جنرل کو پرواہ نہیں۔ چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل کو کل پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ پنجاب کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیز میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی معطلی کا تحریری حکم نامہ نہیں ملا جس سے مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ چیف جسٹس نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب جانتے  ہیں کہ عظمی قریشی کے معاملے پر کون مشکلات پیدا کر رہا ہے ۔ اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کو کل تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ پنجاب کی میڈیکل جامعات میں مستقل وائس چانسلرز  کی تقرریوں پر   کیس کی سماعت کے دوران  چیف سیکرٹری پنجاب نے سرچ کمیٹیوں کے قیام سے متعلق  رپورٹ پیش کر دی جس  کے مطابق سرچ کمیٹیان جون تک اپنا کام کریں گی  جبکہ عدالت نے کیس کی سماعت کو جولائی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا ۔