Saturday, September 24, 2022

چیف جسٹس آف پاکستان نے نواز شریف کے تین ریفرنس یکجا کی اپیل مسترد کر دی

چیف جسٹس آف پاکستان نے نواز شریف کے تین ریفرنس یکجا کی اپیل مسترد کر دی

اسلام آباد (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان نے نواز شریف کے تین ریفرنس یکجا کی اپیل مسترد کر دی ۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف کی تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
نواز شریف نے اپنے وکیل خواجہ حارث کے ذریعے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی کہ وہ رجسٹرار آفس کے درخواست پر لگائے جانے والے اعتراضات پر ان چیمبر سماعت کریں جس پر آج چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے اپنے چیمبر میں رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر سماعت کے بعد اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے نواز شریف کی اپیل مسترد کر دی۔