Saturday, July 27, 2024

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ریٹائرڈ ہو گئے

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ ریٹائرڈ ہو گئے
December 21, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) 337 دن تک چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے پر فائض رہنے والے مسٹر جسٹس آصف سعید کھوسہ آج ریٹائرڈ ہو گئے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے بطور چیف جسٹس آف پاکستان کئی اہم اور تاریخی فیصلے کیے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار دہشتگردی کی جامع تعریف کا سہرا بھی آصف سعید کھوسہ کے سر ہے۔ اپنے اعزاز میں فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ بطور چیف جسٹس 337 دن ذمہ داری نبھائی، تعطیلات نکال دی جائیں تو 235 دن کام کیلئے ملے، اس عرصے کے دوران عدالتی شعبے میں اصلاحات کے لیے اہم اقدامات کئے،سب سے پہلے اپنے گھر کو درست کرنے کوشش کی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا جب پیدا ہوا تو منہ میں ایک دانت تھا، اس پر خاندان میں ایک بات مشہور ہوگئی کہ بچہ بہت خوش قسمت ہوگا، چیف جسٹس نے تقریر کا آغاز سورہ النحل سے کیا جبکہ اختتام پر یہ شعر پڑھا جس کے بول ہیں کچھ لوگ تمہیں سمجھائیں گے وہ تم کو خوف دلائیں گے