Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیف آف ائیر اسٹاف کی امیر البحر سے نیول ہیڈکواٹرز میں الوداعی ملاقات

چیف آف ائیر اسٹاف کی امیر البحر سے نیول ہیڈکواٹرز میں الوداعی ملاقات
March 7, 2018

اسلام آباد (92 نیوز )   چیف آف دی ایئر اسٹاف ،  ایئر چیف مارشل سہیل امان نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے الوداعی ملاقات کی۔

نیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے چیف آف دی ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل سہیل امان کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔

ملاقات کے دوران ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے پاکستان اور پاک فضائیہ کے لیے ایئر چیف مارشل سہیل امان کی غیر معمولی خدمات کو سراہا ۔ نیول چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانے اور پاک بحریہ کے ساتھ ہم آہنگی کو مزید وسعت دینے میں ایئر چیف مارشل سہیل امان کے فعال کردارکا بھی ذکر کیا۔

چیف آف دی ایئر اسٹاف،ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک بحریہ کے بھرپور تعاون اورنیک خواہشات کے اظہار پر پاک بحریہ کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔