Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم رکھنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا
May 4, 2015
گلگت (92نیوز) چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان جسٹس طاہر علی شاہ نے گلگت بلتستان میں خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کر نے کے معاملہ پر ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے خواتین کو ووٹ کے حق سے محروم کرنے کا فیصلہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اس واقعے میں کوئی امیدوار ملوث ہوا تو اسے نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کی داریل وادی میں جرگے نے خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کا فیصلہ دیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔