Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیف الیکشن کمشنر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ حلقہ بندیوں سے متعلق اہم بیٹھک

چیف الیکشن کمشنر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ حلقہ بندیوں سے متعلق اہم بیٹھک
February 26, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اہم اجلاس ہو اجس میں نئی حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں  کی تیاری  پر بریفنگ دی گئی ۔ سیاسی جماعتوں نے حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کر دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے بعض سیاسی جماعتوں سے تجاویز بھی لیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی صدارت میں حلقہ بندیوں سے متعلق سیاسی جماعتوں کے ساتھ اہم بیٹھک ہوئی۔ الیکشن کمیشن حکام نے حلقہ بندیوں اور انتخابی فہرستوں کی تیاری سے متعلق بریفنگ دی۔

سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی حلقہ بندیوں پر تحفظات کا اظہار کیا۔ سیاسی رہنماوں کا موقف تھا کہ حلقہ بندیاں رجسٹر ووٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جانی چاہئیں ۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے تحفظات تھے، 5 مارچ کو لسٹیں آویزاں ہونے کے بعد اپنے اعتراضات اٹھائیں گے۔

صاحبزادہ طارق اللہ کا کہنا تھا کہ ووٹر فہرستوں کے حوالے سے بھی اعتراضات تھے، خواتین کی تصاویر والی ووٹر فہرستوں پر اعتراض اٹھایا ہے۔

عارف علوی نےکہا کہ حلقہ بندیوں سے متعلق مطمئن نہیں ، حلقہ بندیاں انصاف کے ساتھ ہوتی نظر نہیں آ رہیں۔

فاٹا کے رکن اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا۔ اجلاس میں حلقہ بندیوں پر الیکشن کمیشن کو 350 کے قریب تجاویز دی گئیں۔