Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیف الیکشن کمشنر کا آئی جی پنجاب کو ڈسکہ ، وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں امن وامان برقرار رکھنے کی ہدایت

چیف الیکشن کمشنر کا آئی جی پنجاب کو ڈسکہ ، وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں امن وامان برقرار رکھنے کی ہدایت
February 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر نے آئی جی پنجاب کو فون کیا اور ڈسکہ ، وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں امن وامان ہرصورت برقرار رکھنے کی ہدایت کر دی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے آئی جی پنجاب کو ٹیلی فون کرکے این اے 75 اور پی پی 51 میں امن و امان برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے بیلٹ بکس اور ووٹ کے تقدس کو بھِی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے صوبہ خیبرپختونخواہ اور پنجاب میں ضمنی انتخابات کے معاملے پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن کمشنرز کو ہدایات دی اور کہا ہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی کی جائے اور ضمنی انتخابات کا آزادنہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد یقینی بنایا جائے۔