Saturday, July 27, 2024

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں پاک فوج کا وفد کابل پہنچ گیا

چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں پاک فوج کا وفد کابل پہنچ گیا
April 27, 2017
راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف کی ہدایت پر چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں پاک فوج کا وفد کابل پہنچ گیا۔۔۔۔ پاکستانی وفد کا کہناتھاکہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔۔ پاک فوج کےترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی ہدایت پر چیف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں پاک فوج کا وفد دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گیا ہے۔ جہاں وفد نے افغان وزیر دفاع طارق شاہ بہرامی ، افغان آرمی چیف جنرل محمد شریف یفتعلی سے ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کی جانب سے مزار شریف حملے پر اظہار افسوس کیا۔ وفد نے مزار شریف حملے کے زخمیوں کو پاکستان میں مفت علاج معالجہ کی پیشکش بھی کی۔ پاک فوج کے وفد نے سرحدی سیکورٹی کے لیے دو طرفہ سیکورٹی انتظامات کی ضرورت پر زور دیا۔ وفد نے افغان حکام کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان کے سرحدی علاقے ہمارے مکمل کنٹرول میں ہیں پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔ دہشتگرد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ دشمن ہیں۔