Monday, February 26, 2024

چیف آف آرمی سٹاف قمر باجوہ سے ترک فضائیہ کےسربراہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

چیف آف آرمی سٹاف قمر باجوہ سے ترک فضائیہ کےسربراہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
April 11, 2019

راولپنڈی (92 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک  فضائیہ کےسربراہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ترک فضائیہ کے کمانڈر کی ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبالہ خیال کیا گیا، جبکہ علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں دو طرفہ برادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا۔