Tuesday, November 29, 2022

چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2016 کی تیاریاں مکمل

چیف آف آرمی سٹاف انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ 2016 کی تیاریاں مکمل
اسلام آباد(92نیوز)چیف آف آرمی سٹاف اںٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ 2016 کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں چیمپئین شپ 29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک مصحف  سکواش کمپلیکس میں کھیلی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سکواش فیڈریشن کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف اںٹرنیشنل سکواش چیمپئین شپ 2016 کا  کوالیفائنگ راؤنڈ 27 اور 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔آخری مرتبہ چیف آف آرمی سٹاف سکواش چیمپئین شپ 2008 میں کھیلی گئی تھی 2008 میں ہونے والے چیمپئین شپ پاکستان کے عامر اطلس نے جیتی تھی۔ 25 ہزار ڈالر مالیت انعامی رقم کے سکواش ایونٹ میں 11 غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔عالمی ایونٹ میں مصر کے چھ،ہانگ کانگ اور ملیشیا کے دو دو کھلاڑی شریک ہوں گے۔چیمپئین شپ میں میزبان پاکستان کے 6 چھ کھلاڑی شریک ہوں گے۔