Friday, January 27, 2023

چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، مبصرین محفوظ رہے

چیری کوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ، مبصرین محفوظ رہے

راولپنڈی (92 نیوز) بھارت نے ایل او سی پر فائر بندی کی خلاف ورزیوں کی انتہا کردی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے ایل او سی کے چری کوٹ سکیٹر میں اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کی گاڑی کو جان بوجھ کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، دونوں اہلکار محفوظ رہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج انتہائی نیچ حرکتو‍ں پر اتر آئی ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے چری کوٹ سکیٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فورسز نے ایل او سی کے چری کوٹ سکیٹر میں اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کی گاڑی کو جان بوجھ کر فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ میں اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کے دونوں اہلکار محفوظ رہے۔ اقوام متحدہ اہلکار بھارتی فائرنگ کا نشانہ بننے والوں سے ملاقات کرنے کے لیے پولاس گاؤں جا رہے ہیں۔ بھارتی فورسز نے دن 10 بجکر 45 منٹ پر اقوام متحدہ کے اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق بھارتی فوج کا اقدام اقوام متحدہ چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ پاک فوج نے اقوام متحدہ فوجی مبصر مشن کیساتھ کھڑی ہے، اقوام متحدہ فوجی مبصرین پوری تندہی سے اپنی خدمات احسن انداز سے انجام دے رہے ہیں۔