Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن نے سر جوڑ لیا

چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ   کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن نے سر جوڑ لیا
March 5, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئر مین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ ن نے بھی سر جوڑ لیا ۔
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز منیر ہاوس پہنچے ۔
ذرائع کے مطابق منیر ہاوس میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی رہنماوں سے چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب سے غیر رسمی مشاورت کی ۔
مشاورت میں راجہ ظفرالحق، مشاہد حسین سید اور مریم اورنگزیب شریک تھے ۔
نواز شریف نے مشاہد حسین سید کو سینیڑ منتخب ہونے پر مبارک باد بھی دی ۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں سے متعلق فیصلہ کیا گیا اور اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کے لیے کمیٹی قائم کیے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔
دوسری جانب فاٹا سے دو نو منتخب سینیٹرز نے پنجاب ہاؤس میں نواز شریف سے ملاقات کی ۔
سینیٹر مرزا محمد آفریدی اور شمیم آفریدی نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔
پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخواہ کے صدر امیر مقام نے چوہدری منیر کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کے لیے مشاورت جاری ہے ۔ اتحادی مشاورت جماعتوں سے مشاورت کے بعد اعلان سامنے لائیں گے ۔