Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان برطرف

چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان برطرف
January 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے انکوائری کمیٹی کی سفارش پر چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کو برطرف کردیا۔

اختیارات کے غلط استعمال سمیت پانچ الزامات ثابت ہونے پر انکوائری کمیٹی کی سفارش پر چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن ذوالقرنین علی خان کو برطرف کیا گیا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز بھی تحلیل کردی گئی۔ سیکرٹری صنعت کو تین ماہ کیلئے چیئرمین تعینات کردیا گیا۔

ذوالقرنین علی نے اشیاء فروخت کرنے والی کمپنیوں کیساتھ معاملات طے کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ذوالقرنین نے یوٹیلیٹی سٹورز کو اشیاء فروخت کرنے والی دو کمپنیوں کیساتھ تعلق کو خفیہ رکھا، جس کی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز کے معاملات بری طرح متاثر ہوئے۔

وفاقی حکومت نے نئے ایم ڈی کی تعیناتی کا عمل شروع کرنے کی بھی منظوری دیدی۔ وفاقی حکومت نے نومبر 2018ء میں ذوالقرنین علی خان کو چئیرمین تعینات کیا تھا۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔