چیئرمین پی ٹی آئی نے عائشہ گل لئی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا آخری نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی نے عائشہ گل لئی کو پارٹی سے برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ منحرف رکن کو آخری نوٹس بھی بھجوا دیا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔
پی ٹی آئی قیادت نے پارٹی سے انحراف کرنے والی عائشہ گل لئی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عائشہ گل لئی کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
عمران خان نے عائشہ گل لئی کو بھی آخری نوٹس بھیج دیا ہے۔ نوٹس کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی اور چیف الیکشن کمیشن کو بھی بھجوا دی گئی ہے جس میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی سے بھی کاروائی کی درخواست کی گئی ہے۔
عمران خان نے کہا ہے کہ پارٹی سے انحراف کے بعد عائشہ گل لئی پارٹی کی ذمہ دار نہیں رہی۔ ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ پارٹی قیادت کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عائشہ گلالئی معطلی کے بعد شو کاز نوٹس کا جواب دینے میں بھی ناکام رہی ہیں۔