Friday, September 20, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
June 13, 2018
مکہ مکرمہ( 92 نیوز)  عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ  عمران جدہ سے مکہ مکرمہ  پہنچے اور عمرہ ادا کیا ،  چیئرمین تحریک انصاف نے شاہی مہمان خانہ قصرالصفامیں قیام کیا ۔ عمران خان آج کنگ عبدالعزیزانٹرنیشنل ایئرپورٹ سےپاکستان روانہ ہوں گے، تحریک انصاف کے رہنما علیم خان، عون چودھری اور دیگر بھی ہمراہ ہیں۔ عمران خان نے اس سے قبل  مدینہ منورہ  میں کارکنوں سے خطاب بھی کیا جس میں ان کا کہنا تھاکہ مدینہ منورہ ان کیلئے رول ماڈل ہے  ،اس کو جس طرح نبی اکرم ﷺ نے بسایا ،وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان بھی ایسا ہی ہو ۔ چوہدری نثار کے حوالے سے کپتان کا کہنا تھا کہ چوہدری نثار کیسے الیکشن لڑتے ہیں یہ  ان کی مرضی ہے ۔ انہوں نے شریف برادران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان 30 سال  سے حکومت کر رہا ہے مگر ایک ایسا اسپتال نہیں بنا سکے جہاں انکا اپنا علاج ہو سکے۔