Saturday, September 14, 2024

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
June 11, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔ عمران خان آج رات عمرہ ادا کریں گے، کل مدینہ روانگی ہو گی ۔ عمران خان کی عید سے قبل جمعرات کو واپسی ہو گی۔ عمران خان کی اہم شخصیات سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو سعودی حکومت خصوصی پروٹوکول دے گی۔ عمران خان کے ہمراہ جانے والے ذلفی بخاری کو روکنے کے بعد جانے کی اجازت مل گئی. ای سی ایل میں نام شامل ہونے کے باعث ذلفی بخاری کو روکا گیا تھا۔