چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان این اے 95 میانوالی سے جیت گئے ،غیر حتمی ،غیر سرکاری نتائج
میانوالی ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان این اے 95 میانوالی سے جیت گئے ۔
غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان نے میانوالی کے حلقہ این اے 95 میں 80ہزار سے زائد ووٹوں سے فتح سمیٹی ۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے ایک لاکھ 28 ہزار 610 ووٹ حاصل کئے ۔ حلقہ این اے 95 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار عبید اللہ خان شادی خیل نے 48 ہزار 411 ووٹ لئے ۔