Saturday, October 1, 2022

چیئرمین پی سی بی نے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا

چیئرمین پی سی بی نے فرسٹ بورڈز کے عہدیداران کو گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا
October 2, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی فرسٹ بورڈز کے عہدیداران سے ملاقات ہوئی۔ چیئرمین پی سی بی نے گراس روٹ کرکٹ سے متعلق اپنے نظریے سے آگاہ کیا۔

رمیز راجہ نے اسکول اور کلب کرکٹ جلدازجلد اور مؤثر انداز میں بحال کرانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو بہترین سہولیات فراہم کرکے انفرااسٹرکچر اپ گریڈ کیا جائے۔ گزشتہ کئی سال سے گراس روٹ کرکٹ کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

رمیز راجہ نے صوبائی سطح پر بہترین کام کرنے پر فرسٹ بورڈز کی حوصلہ افزائی بھی کی۔