چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون ہر سال پاکستان آئے گی

لاہور (92 نیوز) ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر شائقین کرکٹ کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہیں ۔
اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کرکٹ لورز کو ایک اور خوشخبری سنا دی۔ انھوں نے کہا کہ ورلڈ الیون کو ہر سال پاکستان لانے کی کوشش کریں گے۔
ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان سے ملک میں مزید کرکٹ آئے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اکتوبر میں سری لنکا جبکہ نومبر میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرےگی۔