Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین پی بی اے میاں عامر محمود کا نائنٹی ٹو نیوز کےساتھ کھڑا ہونے کا اعلان ،صحافی تنظیموں کا ملک بھرمیں احتجاج

چیئرمین پی بی اے میاں عامر محمود کا نائنٹی ٹو نیوز کےساتھ کھڑا ہونے کا اعلان ،صحافی تنظیموں کا ملک بھرمیں احتجاج
December 9, 2016

 لاہور(92نیوز)چیئرمین پی بی اےمیاں عامر محمود کا نائنٹی ٹو نیوز کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان ۔ کہتے ہیں پنجاب حکومت 92نیوز انتظامیہ کیخلاف مقدمہ واپس لے جبکہ  تجزیہ کار مجیب الرحمان شامی کہتے ہیں مدینہ شوگر ملز کے خلاف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے، وزیراعظم نوٹس لیں۔

دوسری طرف ملک بھر میں پنجاب حکومت کی غنڈہ گردی کے خلاف صحافی تنظمیں آج بھی احتجاج کررہی ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے پریس کلب میں پی ایف یو جے کےصدر رانا عظیم کے دوسرے رہنماوں کی صدارت ایک بار پھر نائنٹی ٹو نیوز کی انتظامیہ کے حق میں احتجاج مظاہرہ کیا ۔ مظاہرےمیں صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور پنجاب حکومت اور وزیرقانون رانا ثنااللہ کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔صحافیوں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت اپنے وزیرقانون کو لگام ڈالے اور نائنٹی نیوز کی انتظامیہ کے خلاف انتقامی کارروائی سے باز رہے ۔