Wednesday, September 28, 2022

چیئرمین پیمرا ابصارعالم کی تعیناتی کالعدم قرار

چیئرمین پیمرا ابصارعالم  کی تعیناتی کالعدم قرار

لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پیمرا ابصارعالم کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا دیا گیا۔
عدالت نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیئے کہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی شفافیت پر نہیں کی گئی۔
دوسری طرف درخواست گزار ایڈووکیٹ اظہر صدیق کا مؤقف تھا کہ ابصار عالم کو چیئرمین پیمرا تعینات کرنے کے لیے دو مرتبہ اخبار میں اشتہار جاری کیے گئے۔
پہلے اشتہار کے مطابق ابصار عالم چیئرمین پیمرا کے عہدے کے لیے تعلیمی معیار پر پورا نہیں اترتے تھے۔ انہیں ایڈجسٹ کرنے کے لئے دوبارہ اشتہار دیا گیا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ حکومت نے پسند نا پسند کی بنیاد پر چیئرمین پیمرا کے عہدے پر تقرری کی۔
عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران دلائل مکمل ہونے کے بعد انتیس نومبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔