Sunday, January 29, 2023

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتخاب کل ہوگا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کا انتخاب کل ہوگا
لاہور( 92 نیوز) چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کل ہوگا ،  تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیں،احسان مانی کے بلا مقابلہ چیئرمین بننے کا امکان ہے۔ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کےلئے الیکشن کمشنر پی سی بی  جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر کی نگرانی میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں تمام تیاریاں مکمل کر لی  گئیں ۔ کل صبح 11 بجے کاغذات نامزدگی جمع ہوں گے  ،  گورننگ بورڈ کے 9 ارکان میں سے کوئی بھی چیئرمین کا الیکشن لڑ سکتا ہے اور 9 ارکان ہی ووٹ ڈالیں گے ۔ ان 9 ارکان میں سے میں دو  کی نامزدگی وزیر اعظم نے کی ہے  جب کہ دیگر 7 میں سے 4 ادارے واپڈا،کے آر ایل،حبیب بینک،سوئی سدرن گیس کے علاوہ تین ریجنز لاہور،فاٹا اورکوئٹہ کے صدور شامل ہیں ۔ سیالکوٹ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن میں ایڈہاک کے باعث نمائندگی نہیں ہوسکے گی، احسان مانی کے مقابلہ میں کاغذات جمع ہونے کی صورت میں الیکشن دوپہر ایک بجےہوگا،تاہم ان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے کے قوی امکانات ہیں۔