Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور عمران خان کی صادق سنجرانی کو مبارکباد

چیئرمین  پاکستان پیپلزپارٹی اور عمران خان کی  صادق سنجرانی کو مبارکباد
March 13, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) نئے منتخب ہونے والے چیئرمین سینیٹ کو بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان نے مبارکباد پیش کی ۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ٹویٹ پیغام   میں بلوچ سینیٹر صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ  یہ وفاق  کو مضبوط کرے گا۔عمران خان نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ ہم بلوچستان کے لوگوں  اور پاکستان کیلئے خوشی ہیں ۔

دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں  کہا کہ  ضیا کا اوپننگ بیٹسمین شکست کھا گیا جب کہ بلوچستان جیت گیا ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ٹویٹ پیغام میں صادق سنجرانی کو نیا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ۔

دوسری جانب مریم نواز نے بھی ن لیگ کی شکست پر ٹویٹس کی ہیں، جس میں انھوں نے کہا کہ زرداری اور امپائر کی انگلی کا بیوپاری دربار پہنچے تو سبھی ایک ہوئے،، شطرنج کے مہرو تم جیتے نہیں،، تمہیں بدترین شکست ہوئی ہے ذرا عوام کے سامنے تو آؤ۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے اپنی جماعت کی شکست پر کہا کہ  جمہوریت ہار گئی، پُتلی تماشا جیت گیا ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران اور زرداری جمہوریت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے مجرم ہیں ۔