Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین واپڈا ظفر محمود اپنے عہدے سے مستعفی

چیئرمین واپڈا ظفر محمود اپنے عہدے سے مستعفی
August 22, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمین واپڈا ظفر محمود نے اپنے عہدے سے استعفٰی دیدیا واپڈا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ چئیرمین نے ذاتی وجوہات پر استعفی دیا ذرائع کہتے ہیں کہ استعفی دیا نہیں  کالاباغ ڈیم کے حق میں آرٹیکل لکھنے پر لیا گیا . تفصیلات کےمطابق ظفر محمود نے ایک سچ اس وقت بولا جب وہ پی پی پی دور میں سیکرٹری وزارت پانی و بجلی تھے سٹینڈنگ کمیٹی کو بتایا کہ حکومت بجلی بحران حل کرنے میں سنجیدہ ہی نہیں اس پر انہیں سیکریٹری شپ سے ہاتھ دھونا پڑے موجودہ حکومت نے انہیں چیئرمین واپڈا تعینات کیا تو پھر اسی ڈگر پر چل نکلے ۔ لگے کالا باغ ڈیم کی حمایت میں آرٹیکل لکھنے ایک نہیں 2 نہیں درجنوں کالم لکھ ڈالے،بھول گئے کہ  سچ تو کڑواہوتا ہے، پیپلز پارٹی مخالفت میں اتری اور چئیرمین کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ۔ مرتے کیا نہ کرتے حکومت بھی تو پانامہ کے ہنگامے سے پریشان ہے واپڈا ذرائع تو یہ بھی بتا رہے ہیں کہ نیلم جہلم ،داسو،بھاشا ڈیموں کی تعمیری مراحل  میں تاخیر نے بھی جلتی پر تیل کا کام کیا ۔ وزیر اعظم نیلم جہلم کی تعمیر جلد از جلد چاہتے ہیں لیکن ظفر محمود نے مطالبہ کیا تھا کہ اس کے لیے 2 ارب روپے ماہانہ دئیے جایئں اور مختلف اجلاسوں میں مبینہ  سست روی پر چیئرمین واپڈا کو تنقید کا بھی سامنا تھا ۔ ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ چند دن قبل ظفر محمود کی وزیر اعظم سے ملاقات میں زیر تعمیر پن بجلی منصوبے زیر بحث نہیں آئے تھے بلکہ چیئرمین واپڈا کو استعفے کا ہی کہا گیا تھا۔