Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین واٹرکمیشن کا سکھر کا دورہ،ناقص کارکردگی پر میئر پر برہم

چیئرمین واٹرکمیشن کا سکھر کا دورہ،ناقص کارکردگی پر میئر پر برہم
August 5, 2018
سکھر( 92 نیوز) واٹر کمیشن کے چیئرمین نے ایک ماہ کے دوران سکھر کا دوسرا دورہ کیا ، پیر مراد شاہ قبرستان میں ناقص انتظامات پر جسٹس امیر ہانی میئر سکھر، انجینئر اور ٹھیکیداروں پر برس پڑے ۔  سربراہ واٹر کمیشن نے میئر سے استفسار کیا کہ قبرستان سے نکاسی آب کا انتظام کیوں نہیں کیا گیا ۔ واٹر کمیشن کے چیئر مین ریٹائرڈ جسٹس امیر مسلم ہانی کے ایک روزہ دورے پر سکھر پہنچنے، چیئرمین واٹر کمیشن کے دورے کا سنتے ہی میونسپل اور ضلعی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں، جسٹس امیر مسلم ہانی نے گزشتہ دورے کے دوران انتظامیہ کو نمائش کے علاقے میں قائم پیر مراد شاہ قبرستان سے نکاسی آب کا پانی نکالنے اور قبرستان کو چار دیواری کرنے کے احکامات دیئے تھے جس پر انتظامیہ نے کان دھرنا مناب ہی نہیں سمجھا تھا۔ جسٹس امیر ہانی نے پیر مراد شاہ قبرستان میں گندہ پانی دیکھ کر میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ کی سرزنش کی اور کہا کہ اگر آپ سے کام نہیں ہوہا ہے تو مجھے لکھ کر دے دیں، ابھی تک آپ نہ ہی اس علاقے کا ڈرینج سسٹم ٹھیک کرسکے ہیں اور نہ ہی قبرستان سے قبضہ ختم کروا سکے ہیں۔ چیئرمین واٹر کمیشن نے انجینئرسے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو 6 ملین سے زائد کی رقم ملنے کے باوجود کام مکمل کیوں نہیں کیا جاسکا ہے ، مجھے لگتا ہے کہ اگر آپ کو 6 ملین کی جگہ 6 بلین بھی مل جاتے تب بھی یہ کام مکمل نہیں ہوتا۔ جسٹس واٹر کمیشن نے انجینئرز کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کام جلد از جلد کروائیں نہیں تو ہم آپ کے سیکرٹری کو طلب کرکے بتائیں گے کہ حکم پر عمل درآمد کیسے ہوتا ہے۔