Thursday, October 6, 2022

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس،17انکوائریوں کی منظوری

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس،17انکوائریوں کی منظوری
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے سابق وزیر اعجاز حسین جاکھرانی، حنیف عباسی، وائس چیئرمین سپورٹس بورڈ پنجاب سید تنویر الحسن گیلانی سمیت 17 انکوائریوں کی منظوری دے دی ۔ نیب اجلاس میں سابق سپیکر بلوچستان جان محمد جمالی، جام غلام قادر دریچوں اور دیگر افراد کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دے دی ۔ اس موقع پر بدعنوانی کے چار ریفرنسزکی منظوری دی  گئی جن میں گلوبل ہیلتھ سروسز اسلام آباد اور دیگر سمیت سپورٹس کمپلیکس لانڈی کی 265ایکڑ سرکاری زمین غیر قانونی طور پر لیز پر دینے کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا ۔ نیب اجلاس کے دوران ورکر ویلفیئر بورڈ بلوچستان میں غیر قانونی اور من پسند افراد کی تقریروں کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا گیا۔