Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف مقدمات میں پیشرفت کا جائزہ

چیئرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس ، مختلف مقدمات میں پیشرفت کا جائزہ
February 7, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی ابتدائی رپورٹ اور مقدمات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس مکمل لائحہ عمل ترتیب دینے کے ساتھ ساتھ مختلف ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ۔ کچھ ٹیمیں نیب ہیڈ کوارٹرز اور کچھ کراچی جا کر ٹھوس شواہد کی بنیاد پر بیانات ریکارڈ کریں گی ۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں بینکنگ کورٹ سے 16 اے  کے تحت مقدمات نیب کورٹ منتقل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ چیئرمین قومی احتساب بیورو نے عدالتی فیصلے پر من و عن عمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا نیب قانون اور شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو مکمل شفافیت اور میرٹ پر منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے ۔ چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا فیک اکاونٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے ۔