Monday, October 3, 2022

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، پانچ انکوائریوں کی منظوری دی گئی

چیئرمین نیب کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس، پانچ انکوائریوں کی منظوری دی گئی
 اسلام اباد (92 نیوز) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں پانچ انکوائریوں کی منظوری دی گئی ۔ سابق صوبائی وزیر امانت اللہ خان ، وزارت پٹرولیم اور این ٹی ڈی سی افسران اور دیگر کے خلاف انکوائریاں کھل گئی ہیں۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سی ڈی اے افسران اور اہلکاروں کے خلاف انوسٹی گیشن کی بھی منظوری دی جبکہ چوہدری منیر،غلام ربانی کھر اور حنا ربانی کھر کے خلاف انکوائریاں داخل دفتر کر دیں۔ نیب اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان افراد کے خلاف عدم شواہد پر کارروائی بند کرنے کی مںظوری دی گئی ۔ چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام پر پہنچانا نیب کی اولین ترجیح  ہے۔ 41  میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جارہا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس( ر) جاوید اقبال نے کہا نیب نے 23 ماہ میں 71 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے ہیں جبکہ 610 بدعنوانی کے ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے۔ انھوں نے تاجروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کاروباری طبقہ ملکی ترقی اور خوشحالی میں ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتا ہے۔