Friday, September 13, 2024

چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی ن لیگ کی درخواست خارج

چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی ن لیگ کی درخواست خارج
June 7, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے چیئرمین نیب کو عہدے سے ہٹانے کی ن لیگ کی درخواست خارج کر دی۔ چیف جسٹس نے لیگی رہنما نور اعوان کی اپیل پر اپنے چیمبر میں سماعت کی ۔ سپریم کورٹ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے  ہوئے درخواست خارج کردی۔ رجسٹرار آفس نے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔ لیگی رہنما نور اعوان نے نوازشریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے مبینہ غلط الزام پردرخواست دائرکی تھی جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ سیاستدانوں کی جانب سے ایک دوسرے پر الزام تراشی کی جاتی ہے ، ایسے معاملات میں نیب کو آلہ کارنہیں بننا چاہئے۔