Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین نیب کا سندھ کی با اثر شخصیات کیخلاف جانچ پڑتال کا حکم

چیئرمین نیب کا سندھ کی با اثر شخصیات کیخلاف جانچ پڑتال کا حکم
January 4, 2018

کراچی ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب  نے   غلام حیدر جمالی،سہیل جمالی اور دیگر کیخلاف محکمہ جنگلات کی اڑھائی ہزار ایکڑ اراضی پر قبضوں کی جانچ پڑتال کا حکم دے دیا۔ سیکرٹری صحت سندھ ڈاکٹرفضل اللہ پیچوہو کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر تحقیقات ہونگی ۔ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا ایڈیشنل آئی جی بلوچستان ڈاکٹر مجیب الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی تحقیقات کا بھی حکم ۔

قومی احتساب بیورو کےچئیرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال نے بلوچستان کے محکمہ جنگلات کے وزیر کے خلاف جانچ پڑتال کاحکم دیا ہے  . محکمہ جنگلات کے وزیر پر دبئی میں پراپرٹی  ، کراچی میں تقریبا 130 ملین روپے کا پٹرول پمپ اور کوئٹہ میں ایک بنگلہ رکھنے کا الزام ہے جسکی جانچ پڑتال کا حکم ڈی جی نیب کو دیا گیا ہے ۔

چئیرمین نیب نے غلام حیدر جمالی ، سہیل جمالی اور دیگر کے خلاف محکمہ جنگلات کی 2500 ایکڑ زمین پر غیر قانونی قبضہ اور محکمہ ریونیو کے افسران کے ساتھ مل کر زرعی زمین کو غیر قانونی طور پر سندھ کے ضلع سجاول میں کاشت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے شکایت کی جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے ۔

چئیرمین نیب نے سندھ کے سیکرٹری صحت فضل اللہ پلیجو کے خلاف سیکٹری محکمہ تعلیم کے طور پر کام کرتے ہوئے اختیارات کا ناجائز استعمال اور اپنے من پسند افراد کی قوائد کے خلاف ٹرانسفر کرنے اور غیر معیاری ادویات کی خریداری کے ٹھیکے دینے کا نوٹس بھی لیا ہے ۔

چئیرمین نیب نے بلوچستان کے ایڈیشنل آئی جی پولیس ڈاکٹر مجیب الرحمن کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے فنڈز میں خوردبرد کا نوٹس لیتے ہوئے جانچ پڑتال کا حکم دیا ہے.