Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین نیب کاپشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم

چیئرمین نیب کاپشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم
July 20, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے پشاور میں بس ریپڈ ٹرانزٹ منصوبے میں مبینہ بدعنونی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے  ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا کو بی آر ٹی منصوبے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پتہ کیا جائے  منصوبے کی لاگت 49ارب سے 64ارب کیسے ہوئی ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ منصوبے کی رقم میں نمایاں اضافے کے باوجود کام وقت پر مکمل نہ ہو سکا جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔