Saturday, July 27, 2024

چیئرمین نیب وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو حراست میں لینے کا حکم دیں، فواد چودھری

چیئرمین نیب وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو حراست میں لینے کا حکم دیں، فواد چودھری
February 14, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ کو حراست میں لینے کا حکم دیں۔

 فواد چودھری کا کہنا ہے کہ حکم نہ ماننے کی وجہ سے اسحاق ڈار باہر چلے گئے،طاقتور لوگوں کے احتساب سے نیچے تک پیغام جائے گا ۔

فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ نیب  کا نواز شریف، مریم نواز اورکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم احسن اقدام ہے ۔