Friday, February 3, 2023

چیئرمین نیب نے غفلت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو معطل کردیا

چیئرمین نیب نے غفلت برتنے پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور کو معطل کردیا
لاہور ( 92 نیوز )چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے غفلت اورکوتاہی پرڈپٹی ڈائریکٹر نیب لاہور رمضان کو معطل کردیا اور انہیں قانون کے اندر رہتے ہوئے دفاع کاموقع بھی فراہم کیا گیا ہے۔ تین ماہ قبل معطل کئے جانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کاشف ممتاز کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز ہوچکا ہے ، چیئرمین نیب کی ہدایت پر85 افسروں وملازمین کےخلاف کارروائی کی گئی جن میں سے 23 کو نوکری سے برخاست اور32 کو معطل کیا گیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ خوداحتسابی ضروری ہے، احتساب سب کےلیے کے نعرے پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے کرپشن کا خاتمہ کیا  جائیگا۔