Saturday, November 26, 2022

چیئرمین نادرا نے ڈی جی نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا عمران خان کا مطالبہ مستردکردیا

چیئرمین نادرا نے ڈی جی نادرا کو عہدے سے ہٹانے کا عمران خان کا مطالبہ مستردکردیا
اسلام آباد(92نیوز)چیئرمین نادرا نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا ڈی جی نادرا مظفرعلی کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ مستردکردیا۔ چیئرمین نادرا کولکھے گئے خط میں عمران خان نے موقف اختیارکیا تھا کہ الیکشن ٹریبونل نے این اے  ایک سو بائیس  میں  انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کا حکم دے رکھا ہے  جبکہ ڈی جی نادرا مظفر علی پر سردار ایاز صادق کی طرف سے انگوٹھوں کے نشانات کے نتائج تبدیل کرنے کے حوالے سے سخت دباؤ ہے۔ اس لئے انہیں ہٹایا جائےتاہم چیئرمین نادرا نے عمران خان کا مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ عمران خان پہلے کوئی ٹھوس ثبوت پیش کریں غیرمصدقہ الزامات کی بنیاد پر کارروائی نہیں کی جاسکتی۔