Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین نادرا نے نادرا بلدیہ ون  عائشہ منزل اور نیوکراچی کی شاخیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے

چیئرمین نادرا نے نادرا بلدیہ ون  عائشہ منزل اور نیوکراچی کی شاخیں بند کرنے کے احکامات جاری کر دیے
August 31, 2015
کراچی(92نیوز)چیئرمی نادرا عثمان یوسف نے  نادرا بلدیہ ون،عائشہ منزل،نیوکراچی کی شاخیں بند کرنے کے احکامات دے دیے۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین نادرا عثمان یوسف نے کراچی کا دورہ کیا  اور نادرا کی بلدیہ ون ، عائشہ منزل، نیو کراچی کی شاخیں بندکروا کر ان میں تعینات اڑسٹھ ملازمین کومختلف برانچوں میں بھجوادیا گیا،7 افسران کو مختلف شکایات پرمعطل کرکےتحقیقات کا حکم دیدیا گیا۔ چیئرمین نادرا کی ایف آئی اےاینٹی ہیومن اسمگلنگ سرکل کےافسران سے بھی ملاقات ہوئی ایف آئی اےافسران کوجعلی شناختی کارڈ کی روک تھام کیلئےتعاون کی یقین دہانی کروائی گئی۔ عثمان یوسف کا کہنا ہے کہ بدعنوانیوں میں ملوث نادرا افسران کیلئےکمیٹی تشکیل دیدی ہے ، ایف آئی اےبدعنوان افسران وملازمین کی تحقیقات کیلئےکمیٹی سےمدد لےسکتےہیں ۔