Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین نادرا نے انگوٹھوں کی تصدیق کی فرانزک رپورٹ ایک ہفتے میں عدالت میں بھیجنے کی یقین دہائی کرائی ہے:عمران خان

چیئرمین نادرا نے انگوٹھوں کی تصدیق کی فرانزک رپورٹ ایک ہفتے میں عدالت میں بھیجنے کی یقین دہائی کرائی ہے:عمران خان
May 6, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)چیئر مین نادرا نے عمران خان کو انگوٹھوں کی تصدیق کی فرانزک رپورٹ  ایک ہفتے میں عدالت بھیجنے کی یقین دہانی کرادی ، خان صاحب  کہتے ہیں  این اے ایک سو بائیس  کا فیصلہ آنے پر دوسری وکٹ بھی گرنے والی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نادرا سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نادرا کی پری سکین رپورٹ کے مطابق 24 حلقوں میں الیکٹورل رول غائب تھے، 50 پولنگ اسٹیشنز پر جس سیریل کی بکس دی گئیں اس سیریل نمبر کے بیلٹ پیپزر مل ہی نہ سکے۔ چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ وہ نادرا پر دباو نہیں ڈال رہے۔ ایاز صادق کلاس فیلواور سعد رفیق سے اچھے تعلقات ہیں ، نوازشریف کے ساتھ  تو کرکٹ کھیلی، کسی سے دشمنی نہیں، ہم تو ملک کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں عمران خان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمشن کا فیصلہ ہی نیا پاکستان بنائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 125 اور این اے 122 میں ضمنی الیکشن لڑینگے ،،تاہم بے ضابطگیوں کے مرتکب ریٹرننگ افیسرز کے خلاف فوجداری مقدمے چلائے جائیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔