چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل کورونا کے باعث انتقال کر گئے
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن معروف افضل کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ ملٹری اسپتال راولپنڈی میں زیرِ علاج تھے۔
معروف افضل بیماری کے باعث چیئرمین ایف پی ایس سی کا حلف نہیں اٹھا سکے۔ معروف افضل کی تقرری 13 نومبر سے کی گئی تھی۔