Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا فیڈمک کے اسپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ

چیئرمین سی پیک اتھارٹی کا فیڈمک کے اسپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ
February 15, 2021

لاہور (92 نیوز) چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ نے فیڈمک کے اسپیشل اکنامک زون علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا دورہ کیا۔ چیئرمین فیڈمک کاشف اشفاق اور ٹیم نے ترقیاتی کاموں اور میگا پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔

جنرل ریٹائرڈ عاصم باجوہ نے چھ سو میگا واٹ پر مشتمل بجلی کے وسیع منصوبے اور ترسیلی نظام سے متعلق فیڈمک کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرچیئرمین سی پیک کا کہنا تھا کہ سی پیک اتھارٹی ، فیڈمک کے زیر انتظام سپیشل اکنامک زونز کے ترقیاتی کاموں سے متعلق مسائل کے حل کے لیے مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی ، بزنس زوز اور سائٹ آفس کا بھی دورہ کیا۔

چیئرمین فیڈمک میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے چاروں اطراف باؤنڈری والز ، مین گیٹس اور ڈبل کیرج روڈ مکمل کر لی گئی ہے۔