Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف

چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ میں مصروف
March 11, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر آج فائنل راؤنڈ ہے ۔ سیاسی جماعتوں میں رابطے اور ملاقاتیں آج بھی جاری ہیں۔
ہر جماعت اپنا چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین لانے کی خواہش مند ہے لیکن کامیاب کون ہو گا یہ کل عیاں ہو جائے گا۔
چیئرمین سینیٹ کے لیئے وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں نومنتخب سینیٹرز نے بنی گالہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی۔
   وزیراعلی بلوچستان نے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں بلوچستان کو کلیدی کردار اور اہمیت سونپنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا اور متفقہ طور پرسینیٹر صادق سنجرانی کو بطور چیئرمین سینیٹ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ پیپلز پارٹی ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے اپنے امیدوار نامزد کرے، حمایت کریں گے۔ بلوچستان کو کلیدی کردار سونپنے پر عمران خان کے فیصلے سے وفاق پاکستان مضبوط ہو گا۔
ادھر عمران خان نے معزز سینیٹرز کا شکرگزار ادا کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہونے اور یکسوئی سے پاکستان کے مستقبل کی تعمیر کے لیے محنت کی ضرورت ہے ۔ پارلیمان اور جمہوریت کی ساکھ بچانے کے لیے کرپٹ شریف خاندان کا مقابلہ ضروری ہے۔
وفد نے عمران خان سے کوئٹہ میں شوکت خانم ہسپتال تعمیر کرنے کی بھی درخواست کی جس پر عمران خان نے یقین دہانی کی کہ وہ یہ تجویز بورڈ کے سامنے رکھیں گے۔
ادھر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن نمبر گیم پوری کرنے کے لئے متحرک ہے اور ان جماعتوں کی جانب سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کا اعلان بھی آج کر دیا جائے گا۔