Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا معاملہ ، نواز شریف آج اسلام آباد میں ڈیرہ لگائیں گے

چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کا معاملہ ، نواز شریف آج اسلام آباد میں ڈیرہ لگائیں گے
March 10, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیئے رابطے اور ملاقاتیں فائنل راؤنڈ میں داخل ہو گئیں ۔
حکومتی جماعت بھی اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے پوری طرح سے متحرک ہو گئی ۔
مولانا فضل الرحمان نے نوازشریف سے لاہور میں اہم ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور چیئرمین سینیٹ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی فاٹا کے سینیٹرز سے ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں تعاون مانگ لیا ۔
اپنا چیئرمین سینیٹ لانے کیلئے سابق وزیر اعظم نوازشریف آج اسلام آباد میں بھر پور دن گزاریں گے ۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف چیئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چیئرمین کے ناموں کے لئے فائنل راؤنڈ کھیلیں گے ۔
نوازشریف اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔ حکومتی جماعت کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار کا فائنل نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے ۔
ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑے بھی نواز شریف کے مہمان بنیں گے ۔
ڈاکٹر فاروق ستار اور خالد مقبول صدیقی نواز شریف سے ملاقات کریں گے ۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے بعد نوازشریف فاٹا سے منتخب ہونے والے سینیٹرز سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔