Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین سینیٹ کی ریس، سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطے جاری

چیئرمین سینیٹ کی ریس، سیاسی جماعتوں کے ایک دوسرے سے رابطے جاری
March 6, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کی ریس میں سیاسی جماعتوں کے ظاہری اور پوشیدہ رابطے جاری ہو گئے ۔
چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، مسلم لیگ ن کے لیے درد سر تو زرداری کی مفاہمت کا بھی امتحان بن گیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بعد تحریک انصاف بھی دوڑ میں شامل ہو گئی ۔
حکومتی اتحادی جے یو آئی ف کم سے کم اپنا ڈپٹی چیئرمین بچانے کی فکر میں ہے جبکہ تحریک انصاف ڈپٹی چیئرمین کے لئے اپنا امیدوار لانے کی لابنگ میں مصروف ہو گئی ۔
پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی میں سینیٹ الیکشن کے بعد کشیدگی مزید بڑھ گئی ۔
عمران خان سینیٹ الیکشن میں آصف زرداری کی حکمت عملی پر شدید ناراض ہیں ۔ ادھر خورشید شاہ اور شاہ محمود دونوں جماعتوں میں مفاہمت کا کردار ادا کریں گے ۔
پیپلز پارٹی تحریک انصاف سے ممکنہ اتحاد کی صورت میں اسے ڈپٹی چیئرمین کی آفر کرے گی ۔
پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف سے بھی رابطے میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین پر گفت و شنید ہوئی ۔ مولانا نے حتمی جواب نہ دیا اور 53 ارکان کی دوڑ میں پیپلز پارٹی ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ۔
پیپلز پارٹی کے پاس آخری آپشن میاں رضا ربانی کی صورت میں موجود ہے ۔ کچھ نہ بن پڑی تو انہیں ہی امیدوار نامزد کیا جائے گا ۔
میاں رضا ربانی پر پی ٹی آئی سمیت حکومتی اتحادی اور خود ن لیگ بھی حامی ہے ۔ ن لیگ کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی نام فائنل نہ ہو سکا لیکن ظفرالحق اور پرویز رشید کے نام زیر گردش ہیں ۔
چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے لیے پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، آزاد ارکان اہمیت اختیار کر گئے ۔