Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا عمل شروع

چیئرمین سینیٹ کیلئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا عمل شروع
March 4, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کے لئے سیاسی جماعتوں میں جوڑ توڑ کا عمل شروع ہو گیا ۔
سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ۔
ایوان میں مسلم لیگ ن کے 33 اراکین ہو گئے ۔ ن لیگ کے پاس سینیٹ میں 18 اراکین بچ گئے تھے ۔ 15 نئے اراکین کے انتخاب کے بعد سینیٹ میں ن لیگ بڑی پارٹی بن گئی ۔
ادھر پیپلز پارٹی نے 12 نئی نشستیں حاصل کی ہیں ۔ پی پی کے پاس سینیٹ میں 8 سیٹیں بچ گئی تھی ۔ پی پی 20 اراکین کے ساتھ سینیٹ میں دوسرے نمبر پر ہے ۔
دوسری طرف تحریک انصاف 12 اراکین کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئی جبکہ ایم کیو ایم ایک نئی نشست کے ساتھ سینیٹ میں 5 سیٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر آ گئی اور جے یو آئی ف نے دو نشستیں حاصل کی ہیں ۔
جے یو آئی اراکین کی تعداد اب 4 ہو گئی ۔ جماعت اسلامی کے دو اراکین ہیں ۔ نیشنل پارٹی کے پاس 5 اراکین ہو گئے ۔
نیشنل پارٹی کے پاس اس سے قبل تین اراکین تھے ۔ پختون خواہ ملی عوامی پارٹی کی تین نشستوں کے ساتھ دو نئی نشستیں شامل کی جائیں تو ان کی تعداد بھی 5 بن جاتی ہے ۔ مسلم لیگ فنکنشل،بی این پی مینگل کے پاس ایک ایک نشست ہے ۔
عوامی نیشنل پارٹی کے پاس بھی ایک نشست رہ گئی جبکہ جماعت اسلامی ایک نئی نشست کے ساتھ ایوان میں نئی تعداد 2 ہو گئی ہے ۔
نواز لیگ کے 26 میں سے نو اراکین ریٹائرڈ ہو گئے تھے جبکہ پیپلز پارٹی کے سب سے زیادہ 18 اراکین ریٹائرڈ ہوئے تھے ۔
حالیہ پارٹی پوزیشن کے بعد سیاسی جماعتوں میں سینیٹ کی چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے عہدوں کے لیے رابطوں اور جوڑ توڑ کا آغاز کر دیا گیا ۔