Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت کی طرف سے نامزدگی ، صادق سنجرانی کے رابطوں میں تیزی

چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت کی طرف سے نامزدگی ، صادق سنجرانی کے رابطوں میں تیزی
March 5, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت کی طرف سے نامزدگی پر صادق سنجرانی کے رابطوں میں تیزی آ گئی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت کے نامزد امیدوار صادق سنجرانی نے حمایت حاصل کرنے کیلئے ملاقاتوں کا آغاز کردیا۔ چیئرمین سینیٹ نے پیپلزپارٹی کے سینیٹر یوسف رضا گیلانی سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں صادق سنجرانی نے کہا انہوں نے یوسف رضا گیلانی سے حمایت نہیں مانگی لیکن اگر ضرورت پڑی تو آصف زرداری اور مریم نواز کے پاس جاوں گا۔

صادق سنجرانی نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سے بھی ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو میں صادق سنجرانی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے نامزد کرنے کے بعد سب سے پہلے سراج الحق سے رابطہ کیا۔ ہر جماعت سے حمایت طلب کرنے جاوں گا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ صادق سنجرانی کی درخواست پر پارٹی کی مشاورت سے فیصلہ کیا جائیگا۔ انکی جماعت کا سینیٹ میں صرف ایک ووٹ ہے لیکن ہر ووٹ کی اہمیت ہوتی ہے۔ انہوں نے ایوان بہتر طریقے سے چلانے پر صادق سنجرانی کی تعریف بھی کی۔

چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان  بھی ملاقات ہوئی ہے۔ صادق سنجرانی نے نیشنل پارٹی کی قیادت سے بھی رابطہ کیا۔