Wednesday, December 7, 2022

چیئرمین سینیٹ کا کامیاب دورہ کوئٹہ ، بلوچستان کے سیاسی بحران پر قابو پالیا

چیئرمین سینیٹ کا کامیاب دورہ کوئٹہ ، بلوچستان کے سیاسی بحران پر قابو پالیا
کوئٹہ ( 92 نیوز ) بلوچستان کی کشمکش کی شکار سیاسی صورتحال سنبھل گئی اور معمول پر بھی آگئی ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کامیاب دورہ کوئٹہ میں ہچکولے کھاتی بلوچستان کی سیاسی  کشتی کو کنارہ فراہم کر دیا ۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں میں دوریاں ختم ہو گئیں ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اسپیکر اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو شیر وشکر کردیا ۔ ناراضگیاں  بھلا کر دونوں رہنماؤں نے  پارٹی کومنظم اور عوامی خدمت کی جہد کو  تیز کرنے کا اعلان کیا ۔ چیئرمین سینیٹ گزشتہ 2روز سے کوئٹہ میں پارٹی رہنماؤں کو منانے کی کوشش  میں مصروف تھے، چیئرمین سینیٹ کا کہنا ہے کہ اختلافات عوامی مفادات کے تھے پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں۔ اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبد القدوس بزنجو بولے کبھی بھی وزیراعلیٰ کا امیدوار نہیں رہا تحفظات کی بنیاد پر استعفے کا فیصلہ کیا تھا۔ ادھر ناراض صوبائی وزیر میر سرفرازچاکر ڈومکی  کی شکایات دور کرکے انہیں بھی منالیا گیا ۔