Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین سینیٹ کا تاج صادق سنجرانی کے سر سجنے کا امکان

چیئرمین سینیٹ کا تاج صادق سنجرانی کے سر سجنے کا امکان
March 10, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) سینیٹ کی سربراہی کون کرے گا؟،پل پل نیا فیصلہ سامنے آنے لگا۔

چیئرمین سینیٹ کا عہدہ بلوچستان کو ملنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں ۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور  آزاد سینیٹرز کی ملاقات میں صادق سنجرانی کے نام پر اتفاق ہو گیا، صادق سنجرانی کو 55 سے 57 ووٹ ملنے کی توقع کی جا رہی ہے ۔

دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی ساجد سنجرانی کو موزوں امیدوار قرار دے دیا ہے ۔