Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، راجہ ظفرالحق اور صادق سنجرانی میں سخت مقابلہ متوقع

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، راجہ ظفرالحق اور صادق سنجرانی میں سخت مقابلہ متوقع
March 12, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے حکومت اور اپوزیشن کی نمبر گیم کے لئے سر توڑ کوششیں جاری ہیں ۔
حکومتی حمایت یافتہ راجہ ظفرالحق اور اپوزیشن کے امیدوار میر صادق سنجرانی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ۔
ادھر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئے حکومت کے حمایت یافتہ عثمان کاکڑ اور اپوزیشن کے امیدوار سلیم مانڈوی والا کے مابین بھی مقابلہ خاصا سخت ہو گا ۔
حکومت کو اپنے تینتیس ارکان کے علاوہ نیشنل پارٹی کے پانچ، پشتونخوامیپ کے پانچ، جے یو آئی ف کے چار اور فنکشنل لیگ کے ایک رکن کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ اے این پی کا ایک اور جماعت اسلامی کے دو ووٹ بھی مسلم لیگ ن کو ملنے کا امکان ہے ۔
دوسری طرف اپوزیشن اتحاد کو پیپلزپارٹی کے بیس، تحریک انصاف کے بارہ اور بلوچستان کے سات آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے ۔
ایم کیوایم نے اپنے پانچ ووٹ بھی اپوزیشن کے امیدوار صادق سنجرانی کو دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ سینیٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ فاٹا کے آٹھ ووٹ بھی سینیٹر صادق سنجرانی کو ملیں گے ۔
موجودہ نمبر گیم کے مطابق حکومتی حمایت یافتہ راجہ ظفرالحق اور اپوزیشن کے حمایت یافتہ صادق سنجرانی میں سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے تاہم سہ پہر چار بجے سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کے بعد دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔