Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، تحریک انصاف میدان کھلا نہیں چھوڑے گی

چیئرمین سینیٹ کا انتخاب، تحریک انصاف میدان کھلا نہیں چھوڑے گی
March 10, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سیینیٹ کے انتخابات کے حوالے سے تحریک انصاف کی قیادت بھی سرگرم ہو گئی ۔
پی ٹی آئی نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے لیے دہ بلوچستان اور فاٹا کے امیدواروں کی حمایت میں میدان میں آنے کا فیصلہ کر لیا ۔
اس حوالے سے عمران خان نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کے لیے پی ٹی آئی کی ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔
شاہ محمود قریشی مسلم لیگ فنکشنل کے پیر صدر الدین پگاڑو سے ملاقات کریں گے ۔ جماعت اسلامی سے رابطہ کرنے کا ٹاسک وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو سونپا گیا ۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر رابطہ کر کے معاملات طے کریں گے جبکہ فاٹا کے سینیٹر سے رابطوں کی ذمہ داری نئے پی ٹی آئی سینیٹر اورنگزیب کو مل گئی ۔
دوسری جانب وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کی سربراہی میں بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے گروپ نے آصف زرداری سے رابطہ کیا اور اپنا مطالبہ دہرایا ہے ۔
آصف علی زرداری نے نظر ثانی کی یقین دھانی بھی کرائی ۔