Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چیئرمین سینیٹ نے نیب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا

چیئرمین سینیٹ نے نیب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا
December 25, 2016

 کراچی(92نیوز)چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نےبھی نیب کی کارکردگی پرانگلیاں اٹھا دیں ۔ کہتے ہیں نیب کرپشن روکنے میں مکمل طورپرناکام ہوچکا،نیانظام لاناہوگا۔

تفصیلات کےمطابق کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ نیب کی کارکردگی بالکل زیرو ہے اور یہ ادارہ کرپشن ختم کرنے میں ناکام ہوگیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب کی جگہ اب ایک نیا نظام لانا ہوگا ۔ رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چند روز میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں ایک قرار داد کے ذریعے پارلیمینٹری کمیٹی تشکیل دی جائیگی  جو نیب کے قانون کا ازسرنو جائزہ لے گی ۔