Tuesday, September 27, 2022

چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا

چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا
 اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین سینیٹ نے متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا۔ طے شدہ دورہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ دورے کے پس منظر میں کیا۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا کہنا ہے  پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپورحمایت کرتا ہے۔ مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہاء کر دی گئی۔ متحدہ عرب امارات کا دورہ پاکستانی قوم اور کشمیری ماؤں، بہنوں اور بزرگوں کی دل آزاری کا سبب بنے گا۔